اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسٹس مظاہرنقوی کےاثاثوں کامعاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےحوالے

2210111 NationalAssemblyAPP 1588185463

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی چھان بین کا معاملہ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے جو اگلے  15دن کے اندر چھان بین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

جمعرات کو ایوان کے اجلاس کے دوران لیگی رہنما، سابق اسپیکر اور وفاقی وزير ایاز صادق نے  یہ معاملہ اٹھایا، ان کا کہنا تھا کہ جسٹس مظاہر نقوی پر سنگین الزامات ہیں، انگلیاں اٹھ رہی ہیں،ہمارے لیئے سارے جج قابل احترام ہیں مگر  قومی اسمبلی کو اس اہم ایشو پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ایک جج کی وجہ سے باقی ججز کی بدنامی ہو رہی ہے جو افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ جسٹس مظاہر نقوی کو اپنے اثاثے اور ذرائع آمدن بتانے چاہئیں تاکہ ان پر انگلیاں اٹھنے کا سلسلہ بند ہو جائے۔ پی اے سی  تحقیقات کر لے گی تو اس طرح باقی ججز پر سوالات بھی نہیں اٹھیں گے، جسٹس مظاہر علی نقوی بتائیں کہ  انہوں نے 1 کروڑ کا پلاٹ کیسے خریدا؟ اس پلاٹ کی مارکیٹ ویلیو کیا ہے؟ اس پرکتنا ٹیکس دیا؟ تعمیرکے پیسے کہاں سے آئے؟ وغیرہ وغیرہ

ایاز صادق نے مزید کہا کہ ایف بی آر سمیت دیگر اداروں سے کوآرڈینیٹ کرکے معاملے کی تحقیقات کی جا سکے گی، انہوں نے تجویز دی کہ ایف بی آر اور آڈیٹر جنرل کی جوائنٹ ٹیم اسپیشل آڈٹ کرے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481