اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان  کی پیشی کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات

imran khan1

اسلام آباد پولیس نےچیئر مین پی ٹی آئی عمران خان  کی  ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران عدالتی حکم پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے تھے، اس موقع پر پولیس کے 2300سے زائد  افسران اور جوانوں نے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے،

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چاروں اطراف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات تھے اور دفعہ144نافذ تھی، کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے چیکنگ کرائی گئی تھی،تمام سکیورٹی صورت حال کی کڑی نگرانی سیف سٹی اسلام آباد کنٹرول روم سے کی گئی،

پیشی کے دوران وفاقی دارالحکومت کی مانیٹرنگ اور سرویلنس سیف سٹی کے جدید کیمروں کی مدد سے یقینی بنائی گئی،کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹنے کیلئے پولیس کے کمانڈوز کو اسٹینڈ بائے پر رکھا گیا تھا،جبکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آبا دکیپیٹل پولیس ٹریفک ڈویژن کے اہلکار ہمہ وقت مصروف عمل رہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481