اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بکوٹ پولیس نے زیادتی کے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا

b0763cb0 96c2 4b7b a160 6d0de5280f3f

بکوٹ(نوید اکرم عباسی )
ایس ایچ او تھانہ بکوٹ سردار نازک محمود نےسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان چار ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات پہنچا دیا ۔

ان میں سے ایک زیادتی کے مفرور ملزم عبدالصبور سکنہ کوٹلی پلک اور دفعہ 337 کے تحت  درج مقدمے میں ملوث تین ملزمان جنید لقمان ۔تیمور لقمان ولد لقمان اور وقار ولد افسر سکنہ ہوتریڑی شامل ہیں، جنہوں نے معمولی تنازعے پر ہوتریڑی چوک کے مقام پر ایک شخص کو چھری کے پے درپے وار کر کے زخمی کردیا تھا ۔

واضح رہے کہ ان دونوں واقعات پرعلاقے کے عوام میں اشتعال پایا جاتا تھا ، تھانہ بکوٹ کی کوہالہ پولیس چوکی کی حدود میں اس قسم کے بڑھتے ہوئے واقعات پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے تھے۔ علاقے میں یہ تاثر عام جڑ پکڑ رہا تھا کہ  طویل عرصے  سے تھانے اور چوکی  میں تعینات اہلکار جرائم پیشہ افراد سے نرمی برتتے ہیں ،جس کی وجہ سے عوام میں اضطراب پایا جاتا تھا تاہم  ایس ایچ او سردار نازک نے ان دونوں مقدمات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481