Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایرانی صوبہ سیستان میں پولیس چیف کو اہلیہ سمیت قتل کر دیا گیا

3736eab4 2999 4843 a704 7d76d6db61aa

ایرانی صوبہ سیستان میں پولیس چیف کو اہلیہ سمیت قتل کر دیا گیا۔ حملہ آوروں نے ایرانی بلوچستان کے سرحدی شہر سراوان میں علی رضا پر فائرنگ کی۔ سراوان کے گورنر سعید تاجلی کے مطابق داخلی سیکورٹی فورسز کے کمانڈر میجر علی رضا شاہراکی اپنی اہلیہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ نا معلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میجر علی رضا موقع پر جاں بحق اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔

علی رضا شاہراکی کی اہلیہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب لا تے ہوئے دم توڑ گئیں۔ اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ سیستان بلوچستان کے پولیس سربراہ دوست علی جلیان نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد ہو سکتا ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے ایرانی لیڈر شپ کونسل کے ایک رکن  آیت اللہ سلیمانی بابولسر شہر میں ان کے دفتر میں گھس کر قتل کر دیا گیا تھا ۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481