اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ کی اہم ترین شاہراہ نتھیا گلی بکوٹ روڈ عوام کیلئے اذیت بن گئی

2

گلیات(نوید اکرم عباسی )
سرکل بکوٹ کی اہم ترین شاہراہ نتھیا گلی بکوٹ روڈ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی اینڈ ڈبیلو اور نجی ہوٹل مالکان کی غفلت ،بدعنوانی اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف وزری کے باعث  بکوٹ کے لاکھوں اوام  کےلئے عذاب بن گئ۔ عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے کائی بھی ادارہ توجہ دینے کیلئے تیار نہیں جس پر متاثرہ علاقے کے عوام میں اشتعال اور غصہ بڑھ رہا ہے۔

دو روز قبل ہونے والی بارش کے بعد ایک بار پھر جنگل سے زیر تعمیر نجی ہوٹل کا سارا ملبہ گڑنگ نالہ روڈ کو بہا کر لے گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک ماہ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک کی بندش کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس کے نتیجے میں سرکل بکوٹ سے  ایبٹ آباد آنے والے ہزاروں مسافر رل گئے۔ مقامی عمائدین اور متاثرہ علاقوں کے عوام  نے اس صورت حال پر تشویزش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکموں کی آپس کی لڑائی اور بدعنوانی عوام کو اس بات پر مجبور کررہی ہے کہ وہ گلیات کو دیا گیا پانی اور ٹینک توڑ ڈالیں، شاید اسی صورت میں  یہ محکمے سرکل بکوٹ کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481