کوہسار نیوز (نمائندہ خصوصی)
مری کے عظیم سپوت، وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان عباسی کو پنجاب یونیورسٹی لاہور میں شعبہء زوالوجی کا "پروفیسر ایمیریٹس” منتخب کر لیا گیا۔
ڈاکٹر نعیم عباسی یونیورسٹی کی ایک سو دو سالہ تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پروفیسر ہیں۔
اس سے پہلے ڈاکٹر نعیم عباسی پنجاب یونیورسٹی کے کم عمر ترین رجسٹرار ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر محمد نعیم عباسی نے کینیڈا سے زوالوجی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ نیز انھیں ان کی تحقیقی اور علمی کاوشوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پذیرائی سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر نعیم خان نے اپنے تیس سالہ کیریئر میں 30 اعزازات حاصل کیے ہیں اور بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں ان کے47 جب کہ موقر قومی تحقیقی جرائد میں ان کے 49 تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں
خطہء کوہسار کو اپنے اس سپوت پر بلا شبہ فخر ہے۔
نئی نسل کو ایسی نابغہ روزگار شخصیات سے روشناس کروانا وقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ نوجوان ان کے نقش قدم پر چل کر ملک کا نام روشن کر سکیں۔
