Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوٹلی ستیاں میں تحریک انصاف رہنمااحسان ستی کا قتل دشمنی کاشاخسانہ؟

5e2b2577 31f7 4a4a b3a9 307fb2910bba

کوٹلی ستیاں میں تحریک انصاف کے معروف رہنما احسان ستی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا ایک ساتھی جاوید عباسی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،واردات کے بعدملزمان موقع سے فرارہو گئے۔

تفصیلات  کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ احسان ستی جمعرات کی شام اپنی گاڑی پر کوٹلی ستیاں کے علاقے  سانٹھ سرولہ سے گزر رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جسکے نتیجے میں راجہ احسان ستی  شدید زخمی ہو گئے،انیہں فوری طور پر شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا، تاہم پولیس ذرائع کے مطابق راجہ احسان ستی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جبکہ ان کے ساتھی جاوید عباسی زخمی ہوگئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان ستی کسی تنازعے کے سلسلے میں جرگہ اٹینڈ کر کے واپس آ رہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا  ہے ،

سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لےکرایس ایچ اوکوٹلی ستیاں کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق فوری طور پرموقع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، ملزمان کوگرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481