اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دنیا گلوبل ویلیج مگر ایبٹ آباد کے دیہات سڑک سے محروم

109df3e7 f13d 4295 bfff ee49c32dcc03

سوشل میڈیا کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں جب دنیا ایک حقیقی گلوبل ویلج کی شکل اختیار کر چکی ہے، گلیات، ایبٹ آباد اور کئی دیگر علاقوں میں عوام اب بھی بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں جن میں سے ایک سڑکوں کی عدم دستیابی بھی ہے۔زیرِ نظر تصویر سے اس صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ یہ تصویر وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کے انتخابی حلقے کی ہے جس میں ایک زخمی مریض کو کرسی نما چارپائی سے باندھ کر لوگ کندھے پر اٹھا کر ہسپتال سے گھر کی طرف لے جا رہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے درجنوں لوگ دشوار گزار پہاڑی راستے سے گزر رہے ہیں غور سے دیکھا جائے تو مریض کے ہاتھ پر کنولا لگا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

b38f86bc 4858 4762 8847 aebee3f7f068

اس صورت حال سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور ریلیف کے دعوے صرف کاغذوں میں موجود ہیں۔ دور دراز اور دشوار گزار علاقوں کے لوگ اب بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایبٹ آباد میں حادثے کا شکار مریض کو گھر تک پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔یو سی نگری ٹوٹیال اور میرا حسنال کے وسط میں واقع گاؤں منکواڑ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مریض ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں حادثے کا شکار مریض محمد پرویز کو کرسی سے باندھ کر اسپتال گھر تک پہنچایا گیا۔اہل علاقہ نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481