اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی نےآزادکشمیرمیں اپوزیشن نشستوں پربیٹھنےکا فیصلہ کیوں کیا؟

02c63cf6 ff3c 409e 989b f81bab709b87

پارٹی میں شدید ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کے پیش نظرپاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  چیئرمین عمران خان کی ذیر صدارت اجلاس میں سابق سینئر وزیر خواجہ فاروق کو قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کر دیا ہے جس کے بعدخواجہ فاروق کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت  بھی کی گئی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواجہ فاروق کی قیادت میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے والے اراکین ہی پی ٹی آئی کا حصہ رہ سکیں گے جبکہ کنارہ کشی کرنے والے اراکین کے پی ٹی آئی سے اخراج کی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔دوسری طرف سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کی پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ روز زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا ۔اس موقع پرپی ٹی آئی نے نومنتخب وزیر اعظم چوہدری انوارالحق سے اعلان لاتعلقی کا اعلان کر دیا جبکہ سردارتنویرالیاس کو پی ٹی آئی کی صدارت سے بھی سبکدوش کر دیا گیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  سابق وزیر اعظم سردار قیوم نیازی کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کا صدر جبکہ چوہدری مقبول گجر کو آزاد کشمیر اسمبلی کیلئے اسپیکر کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 31 میں سے صرف 7 ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر عمران خان برہم ہوگئے۔

ان سات ارکان میں خواجہ فاروق، قیوم نیازی، دیوان محی الدین ،مقبول گجر اور حامد رضا شامل ہیں جبکہ سبق وزیر اعظم  سردار تنویر الیاس،صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان اور چوہدری انوارالحق گروپ کے ارکان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481