اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

23 اپریل۔۔۔ کتاب اور کاپی رائٹ کا عالمی دن

FB IMG 1677319154491 1

یونیسکو کے زیر اہتمام 23 اپریل کو ہر سال "کتاب اور کاپی رائٹ” کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد نئی نسل میں کتاب کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

بدقسمتی سے ہم نے نئی نسلوں کو ڈیجیٹل دنیا کا اس بری طرح عادی کر دیا ہے کہ کتاب بینی قصہ پارینہ ہو چکی ہے۔ حال آنکہ کہ ترقی یافتہ دنیا، جہاں ڈیجیٹل سہولیات ہم سے بدرجہا بہتر ہیں، نے روایتی کتاب کلچر کو معدوم نہیں ہونے دیا۔

ہمارے لیے ناگزیر ہے کہ اصلاح احوال کے لیے اساتذہ اور ماہرین تعلیم کتاب کلچر کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ تعلیمی اداروں میں لائبریری کی آدھے گھنٹے کی ایک کلاس لازمی قرار دینے سے بھی طلبا میں کتب بینی کی عادت پیدا کی جا سکتی ہے۔ نیز ہر ماہ ہر بچے کے لیے ناگزیر ہو کہ کم سے کم ایک کتاب پر تبصرہ لکھے۔ اور اس مشق کے نمبر ایک اسائنمنٹ کے نمبروں کے برابر ہوں۔ سالانہ امتحانات میں بھی نصاب میں شامل کسی علمی کتاب پر تبصرہ شامل ہونا چاہیے۔

سیاسی جماعتیں بھی وی سی لیول سے قومی اسمبلی کی سطح تک پبلک اور ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام اور تعلیمی اداروں کی لائبریریوں کی اپ گریڈیشن کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں۔  کوہ مری سے نئی سیاسی جماعت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عام آدمی لیگ

 #AAL

نے اپنے منشور میں مادری زبان ، ثقافت اور لائبریریوں کے قیام اور بہتری کے اقدامات شامل کر کے دوسری سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اس جانب راغب کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

جیسا کہ میں بارہا عرض کر چکا ہوں کہ کتاب کلچر کو بالکل معدوم ہونے سے بچانے کے لیے "بک پیپر” کی مقامی پیداوار اور ٹیکس فری فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ورنہ طباعتی سامان کی گرانی نے کتاب کی  قیمت کو حالیہ ایک برس میں دو چند کر دیا ہے۔ اور معدوم ہوتے کتاب کلچر کی معدومی کی رفتار کو مہمیز کر دیا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ کتاب کلچر کے تمام متعلقین پبلشرز، مصنفین، کتب فروش، اخبارات ، لائبریریاں اور کتاب  کلچر سے متعلقہ قومی ادارے (اکادمی ادبیات ، مقتدرہ، نیشنل لائبریری، لوک ورثہ، آرٹس کونسل ،وغیرہ) کا ایک متفقہ پلیٹ فارم بنا کر کتاب کلچر کیبقا اور اس کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

اس عشرے (2022 تا 2032) کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ عشرہ معدومی کے خطرات سے دوچار مادری زبانوں کے عشرے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس لیے مادری زبانوں کے ایکٹوسٹ بھی کتاب کلچر کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

میڈیا کا بھی فرض ہے کہ آگہی عام کرنے کے لیے حتی المقدور کوشش کرے۔ پرنٹ میڈیا اس حوالے سے  مضامین اور کالم شائع کرے۔ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی کتاب کلچر کے حوالے سے پروگرام پیش کر کے شعور و آگہی عام کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

آپ کو بھی دعوت دی جاتی ہے کہ کتاب کلچر کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کجیے۔ کتاب کا عالمی دن منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج اپنی پسندیدہ ایک کتاب پڑھیے اور پھر اس پر تبصرہ تحریر کیجیے۔ نیز آپ کی جو بھی مادری زبان ہے وہ اپنے بچوں کے ساتھ ضرور بولیں۔ تاکہ انھیں اپنی زبان اور ثقافت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی احساس کمتری نہ ہو۔ ورنہ حقیقیآزادی کی منزل اوجھل رہے گی۔

______________

WBD 2023 Product Image 1

 images 41 1

#WorldBookDay

#IndigenousLanguages


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481