اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عید پر مری میں مقررہ تعداد سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

edi murreee

عید الفطر کی آمد،صفائی وٹریفک کے بہترین انتظامات،زائدکرائے کی وصولی اورون ویلنگ کی روک تھام،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ اورپولیس کو ٹارگٹس دے دیئے۔ مری میں مقررہ تعداد سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر زکے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوورچارجنگ کے حوالے سے مسافرو ں کی شکایات کسی صورت قابل قبول نہیں۔زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔محکمہ ٹرانسپورٹ اورانتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔بس اڈوں پر چیکنگ کی جائے اور اوورچارجنگ پر کارروائی یقینی بنائی جائے۔مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعلٰی نے کہا کہ جہاں شکایت ملی، بلامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر عید کے موقع پر خصوصی انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاہور، مری اور دیگر بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بہترین اقدامات ہونے چاہئیں۔ سیاحتی مقامات سمیت تمام شہروں میں صفائی اور امن و امان پربھر پورتوجہ دی جائے۔صفائی کے ناقص انتظامات برداشت نہیں کروں گا۔عید کی تعطیلات کے دوران صفائی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

in a first pakistan s favorite hill station murree gets tourism police 1651335980 1962

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ عید تعطیلات کے دوران مری جانے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہئیں۔مری میں مقررہ تعداد سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی روک تھام یقینی بنائی جائے اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے اور ٹریفک کی صورتحال کے بارے میں سیاحوں کو لمحہ بہ لمحہ گائیڈ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں میں اوورچارجنگ روکنے کیلئے متعلقہ عملہ جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔زائد کرایہ وصول کرنے والوں اور پارکنگ کے نام پر لوٹ مار کرنیوالو ں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔محسن نقوی نے کہا کہ  کھانے پینے کی اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ کی جائے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

علاوہ ازیں سیاحتی مقامات اور پارکوں میں بچوں کےجھولوں کی سیفٹی یقینی بنائی جائے۔ پارکوں کے جھولوں کے معیار کو جانچ کر باقاعدہ سرٹیفکیٹ لیا جائے۔ سینئر انتظامی اور پولیس افسران تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے۔جس ضلع سے ون ویلنگ کی شکایت سامنے آئی متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481