اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹکٹ کیلئے عمران سے ملاقات کاایک کروڑ لیا جاتا رہا؟

2324576 imrankhan 1653059807 341 640x480 1

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری اورکسی کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند شخص چوہدری حفیظ کی مبینہ آڈیو لیک میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان سے ٹکٹ کےلیے ملاقات کا ریٹ ایک کروڑ روپے تھا  جبکہ شوکت خانم اسپتال کے لیے چندے کی کوئی حد مقررنہیں ہے ۔ گذشتہ روز لیک ہونے والی آڈیو میں چوہدری حفیظ نامی شخص اعجاز چوہدریکو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ  میں نے آپ سے ذکر کیا تھا رانا شوکت صاحب کےلیے ،ہمیں پی پی 114 کا ٹکٹ چاہیے۔اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ۔۔اچھا جی ۔۔

چوہدری حفیظ : وہ آپ نے بتایا نہیں کہ چندہ کتنا ہوگا؟ٹکٹ اور پارٹی کے پیسے کتنے ہوں گے؟۔

اعجاز چوہدری:دیکھو ہمارے ہاں چندے کی کوئی حد نہیں،وہ جس دن آئیں تو چیئرمین سے کہیں کہ میں اتنا ڈونیشن دینا چاہتا ہوں تو ہم انہیں ملوا دیں گے۔

چوہدری حفیظ : چلو ٹھیک ہے۔۔۔ساتھ ہی اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ دس ملین (ایک کروڑ)سے اوپر ہونا چاہیے جس سے چیئرمین سے ملاقات ہوسکے۔

چوہدری حفیظ : دس سے اوپر یعنی ایک کروڑ؟ ۔۔۔

اعجازچودھری : ہاں ایک سے اوپر ۔

اس کے بعد چوہدری حفیظ پوچھتاہے کہ پارٹی کی ٹکٹ کے سر کتنے ہیں؟ ۔۔ اعجاز چوہدری کہتے ہیں ۔۔پارٹی کے لیے ،اچھا پارٹی کےلیے ۔۔ چوہدری حفیظ پوچھتا ہے کہ اچھا سر شوکت خانم کےلیے کتنا؟۔۔جس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں شوکت خانم کے لیے آپ جو دینا چاہو ،وہ آپ کی مرضی ہے۔جس پرچوہدری حفیظ نامی شخص کہتا ہے کہ جی بالکل دیں گے اورسرروزوں سے پہلے انہیں بلائوں یا بعد میں،جس پراعجاز چوہدری کہتے ہیں نہیں، نہیں، نہیں ، آج کل میں ہی ٹکٹ دے رہے ہیں اگر ٹکٹ لینا ہے توآج کل میں ہی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481