اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے راولپنڈی پولیس کا سیکورٹی پلان

20889eae 07a1 4504 92e2 7f12ad462cb6

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لئے راولپنڈی پولیس نے اپنا سیکورٹی پلان جاری کر دیا،اس سلسلے میں سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے بتایا کہ پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے لئے 5500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے،  شہریوں کی سہولت کے پیش نظر موثر ٹریفک انتظامات کے لئے 370 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے،کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی،

علاوہ ازیں روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز کمانڈوز کو تعینات کیا جا رہا ہے،انھوں نے مزید بتایا کہ کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن اور ضلعی پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کریں گی، شائقین کرکٹ مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے، تمام سینئر افسران وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو پوائنٹ وائز چیک اور بریف کریں گے،خصوصی کمانڈ پوسٹ کے ذریعے تمام سیکورٹی انتظامات کو ہمہ وقت مانیٹر کیا جائے گا،

سی سی پی او کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ باہمی ربط کے ذریعے بہترین سیکورٹی اور سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں راولپنڈی پولیس کے کردار کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، راولپنڈی پولیس پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لئے فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیشائقین اور ٹیموں کے لئے بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481