اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عید پر راولپنڈی میں مضر صحت گوشت سمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

b0b328a7 4a75 4d95 adbf f6d462175bb8

عید پر راولپنڈی میں مضر صحت گوشت سمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا ،ملزمان کے قبضے سے 16 من گوشت برآمد کرکے دو قصاب گرفتار کر لیے گئے۔

اس حوالے سے موصولہ تفصیل کے مطابق  راولپنڈی میں مضر صحت گلا سڑا اور کیڑوں والا گوشت سپلائی کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کا سراغ لگا لیا گیا ہے ،اس حوالے سے اطلاع ملنے پر محکمہ لائیو اسٹاک انچارج سلاٹر ہاؤس سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا کی ٹیم نے دو تھانوں کی حدود میں خفیہ گوداموں پر چھاپے مارے ۔ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران کے مطابق دو گوداموں سے 16 من بدبو دار اور کیڑوں والا گوشت برآمد کرلیا گیا ۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ یہ گوشت راولپنڈی میں عید کے موقع پر کیمیکل لگا کر سپلائی کیا جانا تھا ۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران نے بتایا کہ دونوں مقدمات کی تفتیش کے لیے الگ الگ تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔ اور اس گروہ کے دیگر سہولت کاروں کا راولپنڈی سمیت دیگر شہریوں میں سراغ لگایا جائے گا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481