اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد کی کچی بستی ۔گلیات کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) سیٹھی مسجد کے قریب کچی بستی میں آگ بھڑک اُٹھی ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی دو فائر ٹینڈر ، ایک مِنی فائر وئیکل اور ایک ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم نے 40 منٹ کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ بروقت رسپانس کی وجہ سے کچی بستی کے دیگر گھروں کو بچالیا گیا۔آگ بجھانے کے عمل میں  11 ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

28a3d770 fb92 4761 bf77 2781f49093fd

ادھرگلیات کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی، منگل کی شام نگری بالا میں منصف نامی شخص کے گھر کو اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گھر جل کل خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔  مقامی ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو نتھیاگلی کی فائربریگیڈ ٹیم  موقع پر پہنچ گئی۔

آگ کی نوعیت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو ایوبیہ کی فائر وئیکل کو بیک اپ کے طور پر طلب کیا گیا۔ ریسکیو  ٹیم نے کچھ دیر کی کوشش سے  آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران گھر جل کر خاکستر ہو چکا تھا۔  آگ لگنے کی وجوہات تا حال معلوم نہ ہو سکیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481