اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب پانچویں بار ملتوی، فارورڈ بلاک کا پلہ بھاری

WhatsApp Image 2023 04 15 at 03.09.02

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب ایک بار پھعر یعنی منگل کو  پانچویں بار  بھی ملتوی کر دئیا گیا ہے جس کا سبب حکمران جماعت تحریک انصاف کے پاس قائد ایوان کے انتخاب کیلئے مطلوبہ ارکان کی تعداد نہ ہونا ہے۔ دوسری طرف فارورڈ بلاک کے سربراہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان نمبر گیم دکھانے میں کامیا ب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے نمبر گیم پورا نہ ہونے پر حکمران جماعت تحریک انصاف نے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے منگل کو ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا جو بدھ کو صبح دس بجے ہو گا۔منگل کو اجلاس ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر کی زیر صدارت منعقد ہو اجس میں قائد ایوان کا انتخاب ہونا تھا تاہم اپوزیشن کئی گھنٹے تک شیڈول جاری ہونے کا انتظار کرتی رہی،  ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کر دیا جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔

اجلاس کے التوا کا سبب ایک بار ہھر حکمران جماعت تحریک انصاف کے پاس قائدایوان کے انتخاب کے لیے درکار ووٹ تھے جو صدر بیرسٹرسلطان کی سربراہی میں فارورڈ بلاک بننے کی وجہ بہت کم رہ گئے ہیں۔ادھر  بیرسٹرسلطان نے گزشتہ روز افطار ڈنر کے ذریعے اپنا نمبر گیم ظاہر کر دیاہے جس میں پیپلز پارٹی، نون لیگ اور فارورڈ بلاک کے ارکان سمیت 26 افراد نے شرکت کی۔یہ امر قابل ذکر ہےکہ قانون ساز اسمبلی میں  وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے کل 27 ووٹ درکار ہوتےہیں۔ بیرسٹر سلطان کدعوی ہے کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے حسن ابراہیم اور  مسلم کانفرنس کے سردار عتیق بھی ان کے گروپ کا ساتھ دیں گے تاہم اس کی تصدیق ہونا باقی ہے ، مبصرین کے مطابق بیرسٹر سلطان اور ان کے اتحادی اپوزیشن اتحاد کیلئے ستائیس ارکان پورے کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہو گا۔

دوسری طرف  فارورڈ بلاککا حصہ شمار کئے جانے  والے تحریک انصاف کے رکن جاوید بٹ افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوئے جنہوں نے ایک ویڈیو بیان میں عمران خان اور شیخ رشید سے وفاداری کا دم بھرا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481