اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پارلیمنٹ نے اسٹیٹ بینک کو الیکشن فنڈجاری کرنے سے پھر روک دیا

national assembly

پارلیمنٹ نے  اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کو پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے سے متعلق قائمہ کمیٹی کی سفارش منظور کرلی۔فنڈز  جاری کرنے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں قائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ پیش کی گئی۔ بعد ازاں ایوان نے کثرت رائے سے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ پھر مسترد کردیا۔قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی سربراہی میں ہو ا جس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ ، اٹارنی جنرل، ڈاکٹر رمیش کمار، علی پرویز ملک اور دیگر ارکان بھی شریک ہوئے ۔

اس موقع پر قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 21 ارب روپے ایلوکیٹ کرنے کا حکم دیا ہے، ہم نے سپریم کورٹ کےحکم پر رقم مختص کی لیکن اجراکااختیاراسٹیٹ بینک کے پاس نہیں، فنڈزمختص کرنے سے پیسے اکاؤنٹ میں ہی موجود رہیں گے۔ ہم پیسے مختص کرسکتے ہیں مگر اجرا کی اجازت وزارت خزانہ دے گی۔وزیر قانون نےکہا سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے لیکن وفاقی کنسولیڈیٹڈ فنڈز حکومت پاکستان کا ہے، اس سال بجٹ میں الیکشن کےلیے پیسے مختص نہیں کیے گئے اور سپلیمنٹری گرانٹ کےطورپرمنظوری لینے کے لیے قومی اسمبلی سے منظوری لیناہوگی۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق ہی عملدرآمد کریں گے اور ہم سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دیتے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  سپریم کورٹ کے پنجاب میں الیکشن کے لیے فنڈز سے متعلق فیصلے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے پنجاب اور خیبر پختون میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری پارلیمنٹ کو بھیج دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481