اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنےسے متعدد کنٹینرز پرآگ لگ گئی

a51966d9 4e69 4de8 9f79 a4ba7de4d40a

ضلع خیبر کے علاقے طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں افغانستان سے آنے والے متعدد بڑے مال بردار کنٹینرز پر اگ لگ گئی،جنہیں بچانے اور آگ بجھانے کیلئے ہنگامی کارروائی شروع کر دی گئی۔

کنٹرول روم کے مطابق ریسکیو1122 خیبر کنٹرول روم کو 2 بج کر 44 منٹ پر کال موصول ہوئی،  ابتدائی طور پر ریسکیو1122 لنڈی کوتل میں موجود 3 ایمبولینسز اور فائر ویکل روانہ کردی گئی،  سانحے کو دیکھتے ہوئے ضلع خیبر اور پشاور کی 8 ایمبولینسز، 3 فائر ویکلز اور 2 ریکوری وہیکلز بھی موقع پر روانہ کی گئیں،  ریسکیو آپریشن کے دوران 60 سے زائد ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں، ریسکیو1122 نے اب تک 3 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا، امدادی کاروائیاں جاری ہیں،

امدادی کاروائیاں جاری رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ابتدائی اطلاع میں بتایا گیا کہ دس سے بیس کے قریب مالبردار گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481