اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تین برس پہلےیوکرینی طیارہ مار گرانے والے ایرانی فوجیوں کو سزا

221750d8 dc7a 4955 85da 605af59843b3

ایران کی ایک  عدالت نے 2020 میں تہران کی فضائی حدود میں یوکرین کے مسافرطیارے کو غلط فہمی کے نتیجے میں مار گرانے کے واقعے میں ملوث 10 فوجی اہلکاروں کو سزا سنا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان میں ایک اہلکارکو سب سے زیادہ 13 sal قیدکی سزاسنائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جنوری 2020ء میں ایران کی فوج نے تہران میں یوکرین کے طیارے کو 2 میزائل حملوں سے مار گرایا تھا، واقعے میں جہاز میں سوار عملے سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق  طیارہ گرانے کے واقعے پر عدالت نے فوج کے کمانڈر کو 13 سال جبکہ دیگر اہلکاروں کو ایک سے 3 سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزمان کو طیارہ حادثے کے متاثرین کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا، ایران کی جانب سے سزا پانے والے سیکورٹی اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ایرانی میڈیاکے مطابق مقدمے میں 117 مدعی شامل تھے، جن میں سے 55 نے عدالت میں گواہی دی جبکہ 20 کے وکلا نے ان کی نمائندگی کی۔ یوکرین ایئر لائنز کے تباہ ہونے والے طیارے میں سوار مسافروں کی اکثریت ایرانی شہریوں کی تھی جبکہ طیارے میں کینیڈا، یوکرین، برطانیہ اور افغانستان کے مسافر بھی سوار تھے۔ ایران نے ابتدائی طور پر طیارے کو میزائل حملوں سے تباہ کرنے کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا تھا لیکن 3 دن بعد طیارہ گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ایک تباہ کن غلطی قرار دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481