اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زلمےخلیل نےکس پاکستانی سیاستدان کو “مسٹر 10 پرسنٹ” کہا؟

1102cb6b 68ec 4042 88b1 d9438993fd15

افغانستان میں سابق امریکی ننمائندہ خصوصی  زلمے خلیل زاد نے سابق صدر آصف زرداری کے انٹرویو کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی ایک شخص یا  ملک کے لیے لابنگ نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں۔گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر زلمے خلی لزاد نے لکھا کہ میں پاکستان کے “مسٹر 10 پرسنٹ” کو جواب دینا چاہتاہوں کہ میں نے پاکستان میں جاری سہ جہتی بحران کے بارے میں اپنی مخلصانہ تشویش طاہر کی ہے۔  میں نے تو اپنی سابق ٹوئٹ میں بس تجویز کیا تھا کہ پاکستان کو اس سے نمٹنے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔

زلمے خلیل زاد نے مزید لکھا کہ “مسٹر ٹین پرسنٹ” کو اپنے ملک کو مقدم رکھنا اور بے نظیر بھٹوکی میراث کا احترام کرنا چاہیے تاکہ ایک ایسی تباہی کو روکا جا سکے جس کا سامنا پاکستانی عوام کو ہے۔کیونکہ یہ لوگ خود تو  بیرون ملک اپنے لگژری گھروں میں منتقل ہوجائیں گے، غریب عوام کو یہی رہنا ہے اور انہیں ان مسائل کا سامنا کرنا ہوگا۔زلمے خلیل زاد نے اپنی تفصیلی ٹوئٹ میں یہ بھی  لکھا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ملک کے سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کا عہد کرنا چاہیے، ضررورت اس امر کی ہے کہ سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے کے بجائے اس کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے۔ مبصرین کے مطابق زلمے کا یہ بیان تحریک انصاف کی جانب سے امریکہ میں شروع کی گئی جارحانہ لابنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نےاپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ زلمے خلیل زاد تنخواہ دار آدمی ہے جسے کسی لابی نے عمران خان کی حمایت کے لیے راضی کیا ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481