اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں فارورڈ بلاک کو تحریک انصاف کی دھمکی

pti flag 1

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے آزاد کشمیر میں  فارورڈ بلاک کے نام پر پارٹی سے غداری کی تو تحریک انصاف کی قیادت، پارٹی اور عوام اسے ہر گز  معاف نہیں کریں گے۔

اتوار کی شام سینئر وزیر اور قائم مقام وزیر اعظم راجہ فاروق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا  عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ان سب کی مشاورت سے عمران خان وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے اور حکومت سازی ہمارا حق ہے پھر بھی اگر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو اس کے اثرات تحریک آزادی کشمیر پر پڑھیں گے اور بھارت اس کا فائدہ اٹھائے گا۔اس کے علاوہ اگر ہماری پارٹی کے کسی ذمہ دار نے فارورڈ بلاک کے نام پر  ایسی حرکت کی تو نہ تو اسے عمران خان اور عوام معاف کریں گے نہ ہی گھر اور خاندان میں عزت باقی رہے گی۔

ایک سوال پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کچھ باتیں سننے میں آ رہی ہیں آج محتاط ہوں،کل کھل کر پریس کانفرنس کروں گا۔ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم آخری حد تک جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر حساس علاقہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان جیسا سیاسی ماحول یہاں پیدا ہو۔اس سوال پر کہ بیرسٹرسلطان تو آپ کی جماعت کے نامزد کردہ صدر ہیں مگر وہ خود فارورڈ بلاک کے قیادت کر رہے ہیں۔ اسد قیصر نے اپنا جملہ دہرایا کے آج میں محتاط ہو کر بات کر رہا ہوں کل اگر ضرورت پڑی تو کھل کر بولوں گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481