اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مفتی عبد الشکور کی کار کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے  ڈرائیور کا ریمانڈ

bc5b603d a6d5 42e5 ba68 863da6a80448

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی کار کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے  ڈرائیور کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا ، وفاقی پولیس نے ملزم راؤ گل خان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت پیش کیا، ملزم کے وکیل فہیم حیدر اور تھانہ سیکرٹریٹ کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے ،تفتیشی افسر کی جانب سے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،

اس موقع پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبدالشکور کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا ،ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کے دو ساتھی شدید زخمی ہیں اور پولی کلینک میں زیر علاج ہیں، ڈرائیور کے دیگر دو ساتھی جائے وقوعہ سے کل رات فرار ہو گئے تھے،تفتیشی آفیسر نے مزید بتایا کہ ملزم کا ڈرگ ٹیسٹ اور فرار ہونے والے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش باقی ہے،معاملہ حساس نوعیت کا ہے اور تحقیقات کے لیے مناسب تفتیش کےلیے وقت درکار ہے جس پر عدالت نے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481