اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور المناک حادثے  میں جاں بحق

e1f1f1f9 a470 46d1 80d1 b4363bce2edf

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک کے المناک حادثے  میں جاں بحق ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب  ہفتے کی شب ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے اسلام آباد کے  سیکریٹریٹ چوک کے قریب ان کی کار کو ٹکر ماری  جس سے ان کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور بری طرح تباہ ہو گئی ۔ حادثے کے باعث مولانا عبد الشکور شدید زخمی ہوئے جنہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

ذرائع کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوار پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے واقعے کی تحقیقات کیلئے  اعلی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دےدی ہے۔ موقع سے شواہد جمع کرنے کا کام فوری  شروع کر دیا گیا تھا ۔

bc5b603d a6d5 42e5 ba68 863da6a80448

پولیس ترجمان کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے کہ  سامنے سے آنے والی ایک ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کے سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ گاڑی اور اس میں سوار افراد کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481