اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

"عام آدمی لیگ” نے اپنے منشور کا اعلان کرتے ہوئے وژن 2035 دے دیا، سیاسی کلچر بدلنے کا عزم

02aa4418 d13f 4c91 8c25 8d086c02c6a5

FB IMG 1681605841923

مری (کوہسار نیوز)

مری ،کوٹلی ستیاں اور خطہ کوہسار کے دیگر ملحقہ علاقوں میں مختصر عرصے میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کرنے والی جماعت "عام آدمی لیگ” نے وژن 2035 دے دیا۔ سیاسی کلچر بدلنے کا عزم۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جماعت "عام آدمی لیگ”  نے  منشور کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 6 ، مری سے عام آدمی لیگ کے نامزد امیدوار محمد نعمان عباسی نے دیگر عہدیداروں اور عمائدین کے ہمراہ مری پریس کلب میں گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر حماد سکندر عباسی ، نقاش احمد عباسی، ظہیر احمد عباسی عرف ظہیر چاچو  اور دیگر موجود تھے۔ نعمان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی لیگ کی بنیادی ترجیح تعلیم ،صحت اور معیشت (مقامی روزگار) ہے. جب کہ سیاسی، سماجی اور معاشرتی ترقی سمیت دیگر منصوبے بھی ہماری  ترجیحات کا حصہ ہیں۔ جنہیں عوامی حمایت سے آگے بڑھایا جائے گا۔

کوہسار نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاحت کو جدید خطوط پر استوار کر کے مری میں انقلابی ترقی برپا کی جا سکتی ہے۔ جس سے ہزاروں مقامی نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ اپنے علاقے کی بنیادی اقدار اور روایات کا تحفظ بھی ہمارا فرض ہے۔ اس کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

ٹورزم کو مفید بنانے اور وسعت دینے کے لیے "ایکو ٹورزم” ، "ایگری ٹورزم” اور "ایجوکیشنل ٹورزم” کا فروغ ناگزیر ہے

نعمان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف مری اور کوٹلی ستیاں میں شرح خواندگی کو سو فیصد تک پہنچانا ہے۔ شرح خواندگی کی تشریح کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اس کا معیار کم از کم میٹرک ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عام آدمی لیگ کا منشور ہے کہ بین الاقوامی معیار کی پرائمری تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ بچوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق جدید ترین ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو ڈیجیٹل تعلیم سے آراستہ کرنا عام آدمی لیگ کے منشور کا حصہ ہے۔

پرانے کالجوں کی بحالی اور نئے کالجوں کا قیام بھی عام آدمی لیگ کے منشور کا حصہ ہے

نعمان عباسی کا کہنا تھا کہ مری اور گرد و نواح میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے ادارے بھی قائم کیے جائیں گے۔

کوہسار یونیورسٹی مری کو عالمی معیار کی جامعہ بنانے کے لیے درکار سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے علاوہ کیمپس کے لیے مستقل جگہ کی فراہمی کو یقینی بنانا اور کوٹلی ستیاں میں اس کا سب کیمپس قائم کرنا بھی منشور میں شامل ہے۔

مدارس کے طلبہ کے لیے جدید عصری علوم اور آئی ٹی کی تعلیم کا بندوبست کیا جائے گا۔

مری میں آئی ٹی یونیورسٹی اور سافٹ ویئر پارک کے قیام کا عزم

اس کے علاوہ میٹرک تک کے طلباء کے لیے کیریئر کونسلنگ کا شعبہ قائم کیا جائے گا تاکہ عملی زندگی میں اپنے شعبے کے انتخاب میں نوجوانوں کو مشکل پیش نہ آئے۔

یونین کونسل کی سطح پر لائبریری اور ڈیجیٹل سینٹر کا قیام بھی ترجیحات میں شامل ہے

جنگلات کا تحفظ ایک اہم قومی فریضہ ہے۔ جنگلات کو ٹمبر مافیا اور آتشزدگی سے بچانا ایک اہم مسئلہ ہے۔  اس مقصد کے لیے جدید ترین آلات کی تنصیب اور عوامی شعور اجاگر کرنا بھی عام آدمی لیگ کا مشن ہو گا۔

مری کا قدرتی حسن جنگلات کا مرہون منت ہے۔ اس سلسلے میں ہر سطح پر شعور بیدار کیا جائے گا۔

نوجوان کسی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ ان کی صحیح خطوط پر رہنمائی سے ہی ترقی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔ نوجوانوں کے لیے مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ عام آدمی لیگ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ عام آدمی لیگ کی ترجیحات میں شامل

واضح رہے کہ مری کے پڑھے لکھے نوجوانوں نے عام آدمی لیگ کے نام سے چند ماہ پہلے ہی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا تھا جسے عوامی سطح پر غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

FB IMG 1681605944946 1

FB IMG 1681605953818

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481