اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر کی وزارت عطمٰی کیلئے آج حتمی معرکہ ہو گا

WhatsApp Image 2023 04 15 at 03.09.02

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی  آج قائد ایوان کا انتخاب کرے گی ۔  پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین  کو آزادکشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے اپوزیشن یعنی پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف  دھڑے بندی ،اختلافات اور فارورڈ بلاک بننے کے باعث رات گئے تک  قائد ایوان کے امیدوار کے نام پر اتفاق نہ کر سکی، اگرچہ  یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری رشید وزارت عظمٰی کے امیدوار ہیں تاہم درحقیقت  تحریک انصاف کی طرف سے خواجہ فاروق ، دیوان چغتائی ، اظہر صادق اورچوہدری رشید چاروں کے نام زیر غور ہیں،جس کی وجہ سے پی ٹی آئی آزادکشمیر دو واضح دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حمایتی ارکان  اسمبلی کا دھڑا پی ٹی آئی قیادت سے دور ہونے لگا ہے ،

Sulatn Mahmood with Imran Khan in Islamabad Iftar Dinner00cc65eb 50e2 4bc3 b7b7 ea1ed49eb329 1

اب تک متحدہ اپوزیشن کا موقف واضح ہے اور اس کی جانب سے چوہدری محمد یاسین وزیراعظم کے لئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں ۔جن کا دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے فاروڈ بلاک کے نصف درجن سے زائد ارکن سمیت  انہیں 30 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حمایت یافتہ ممبران اسمبلی کا دھڑا اپنا قائد ایوان لانے کا خواہاں ہے تاہم چوہدری محمد یاسین نے پی ٹی آئی کے متحارب دھڑے کی فرمائش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

یادر ہے کہ جمعہ کے روز آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب ہونا تھا لیکن کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے قائد ایوان کا انتخاب نہیں ہو سکا ،آج ہفتے کے روزقانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا ۔ادھر سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کئی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے ہمراہ دارالحکومت مظفر آباد پہنچے ہیں ، جہاں وزیراعظم ہاؤس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،  سابق  وزیردفاع پرویز خٹک سے سردار تنویر الیاس خان کی پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے ممبران اسمبلی کے افطار ڈنر کے دوران خوشگوار ملاقات ہوئی ،تنویر الیاس کے مطابق تحریک انصاف آزادکشمیر نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلیے متحد ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے موسٹ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوارالحق، اور وزیر چوہدری اظہر صادق کے علاوہ چوہدری رشید کے نام وزارت عظمی کے امیدوار کے طور پر سامنے آ چکے ہیں۔ان میں سے چوہدری رشید کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے جنہیں بیرسٹر سلطان کی حمایت حاصل ہے۔

download 1 images 3

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 12، مسلم لیگ (ن) کی 7 اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی ایک نشست ہے،اس طرح  پی ڈی ایم جماعتوں کی آزاد کشمیر اسمبلی میں کل 20 نشستیں ہیں۔وزیراعظم بنانے کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں کو 7 مزید ارکان کی حمایت درکار ہے،اسمبلی میں اس وقت کل 52 ارکان ہیں جن میں سے 31کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ 12پیپلز پارٹی اور 7ن لیگ سے ہیں ،

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان طے پائے جانے والے پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہو گا۔آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لئے 53 رکنی الیکٹورل کالج میں سے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد 52 اراکین اسمبلی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر مشتمل اتحاد کا یہ دعوی ہے کہ تحریک انصاف کے  اراکین اسمبلی کی مطلوبہ تعداد  ہمارے ساتھ رابطے میں ہے اور ہم وزارت عظمی کا انتخاب جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اسلام آباد میں سیاسی موسم کی تبدیلی کے پیش نظر  امکان ہے کہ متحدہ اپوزیشن قائدایوان منتخب کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481