اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عید پر نئے نوٹ بلیک میں فروخت ہونے کا خدشہ

images

عیدالفطر پر نئے نوٹ بلیک میں فروخت ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہاس بار عید پرعوام کو نئے نوٹ نہیں ملیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ماضی میں چند برسوں کے دوران نئےکرنسی نوٹ ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کیے جاتے تھے تاہم اس بارعوام کے لیے نئےکرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

اس اعلان سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے، کیونکہ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بچوں کو عید کی خوشی کے موقع پر عیدی کے طور پر نئے کڑکتے نوٹ دیے، کوشش اس بار بھی یہی کی جائے گی کیونکہ بچے نئے نوٹ کے بغیر راضیہ نہیں ہوں گے، مگر خدشہ ہے کہ نئے نوٹ خریدنے کیلئے عید پر پرانے نوٹ لگانا پڑیں گے کیونکہ قلت کے باعث نئے نوٹوں کے بلیک میں بکنے کا خدشہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481