اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف اسلام آباد بار نے پھر شکایت کردی

2327026 supremecourt 1653550850 505 640x480 1

اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف بھر  شکایت کیلئےسپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست  دائر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شکایت کے ساتھ مبینہ آڈیو ویڈیو کے ٹرانسکرپٹ بھی لگائے گئے ہیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے حوالے سے مختلف آڈیوز اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔شکایت میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ان  کے خلاف ٹیکس چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔کونسل کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف مالی بےضابطگی کے ثبوت موجود ہیں۔جسٹس مظاہرنے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی،لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481