اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سپریم کورٹ نے تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج کر دی

pbit chairman sardar tanveer ilyas khan says security agencies will also foil attacks pakistan s eco 1593452637 7648

آزادجموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ سے نااہل قرار دیئے گئے سابق  وزیر اعظم  سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف اپیل خارج کردی ہے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی لیگل ٹیم نے توہین عدالت کیس میں آزادکشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں فائل کی تھی۔ اس موقع پر آزادکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے سردار تنویر الیاس کے وکلا پر سخت اظہار برہمی کیا کہ انہوں  نے اس اپیل میں سابق وزیراعظم کو موجودہ وزیراعظم کیوں لکھا؟جب آپ کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا تو بات کیوں نہیں مانی گئی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اس لفظ کو سابق وزیر اعظم ہی تصور کیا جائے۔ چیف جسٹس راجہ سعید نےکہا کہ ہم کیسے اسے سابق پڑھیں، آپ سینئر وکیل ہیں، یہ سپریم کورٹ ہے کوئی مذاق نہیں، جب تک سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں ہوتا، ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رہےگا وہ سابق وزیر اعظم ہی تصور ہوں گے،

عدالت نے حکم دیا کہ نئی اپیل دوبارہ جمع کرائیں دیکھیں گے اسے کب قبول کرنا ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر  آزادکشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے طلب کیا تھا۔ بعدازاں آزادکشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔عدالت نے انہیں دو برس کیلئے کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نااہل قرار دیا، دوسری جانب آزادکشمیر سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں تنویر الیاس کو تحریری جواب کے لیے 2 ہفتےکی مہلت دی ہے۔

 

درخواست خارج


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481