اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

✨ غزل ✨

Picsart 23 04 12 20 18 04 932

آندھی میں بھی نہ جن کا نشان انا گرے
باب ہوس کھلا تو وہ ٹکڑوں پہ جا گرے

دست دعا اٹھائے تو اک عمر ہو چلی
کوئی قدم اٹھاؤ کہ زنجیر پا گرے

پل بھر کا معرکہ ہے جو سودا سروں میں ہو
دن رات کی دہائی سے دیوار کیا گرے

اندھی ہوا کے وار چراغوں پہ ہیں مگر
کچی منڈیر بھی نہ کہیں سر پہ آ گرے

پنجرے میں پر سنوارنے والوں کو کیا خبر
ہو کر لہو لہان کہاں ، پرکشا گرے

ساماں کیا گیا ہے ہماری نجات کا
سائے جو سارے شہر پر بن کر "بلا” گرے

یوسف یہ آندھیاں تو شجر بھی گرا گئیں
ہم دیکھتے رہے نہ کوئی گھونسلا گرے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یوسف حسن

FB IMG 1633400878088

Picsart 23 04 12 19 31 14 119


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481