اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خواجہ فاروق آزادکشمیر کے وزیراعظم بن گئے

00cc65eb 50e2 4bc3 b7b7 ea1ed49eb329

وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے عدالتی فیصلے کے بعد آزاد کشمیر کے سبنئر ترین وزیر خواجہ فاروق ریاست کے وزیر اعظم بن گئے ہیں، اس سلسلے میں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہدایت پر نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں عدالتی فیصلے کے بعد سردار تنویر الیاس کو بطور وزیر اعظم اور رکن کشمیر قانون ساز اسمبلی ڈی نوٹی فائی کر دیا گیا تھا۔

4ca996b5 11ed 4692 bb3a ef63528a966e

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم تنویر الیاس نے عدالتی فیصلے کے حوالے سے اب بھی سخت موقف اختیار کر رکھا ہے۔ منگل کی شام اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ جس عھدے میں عزت نہ ہو ، اسے میں جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں یہ بات میں نے پہلے بھی کہی تھی اور اب ایک بار پھر کہہ رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی سیاست کا رخ ہم متعین کریں گے۔ یہ کام کسی ادارے یا شخص کا نہیں ہے۔ مجھے عمران خان کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ مجھے کہا جاتا ہے کہ گاڑی پر جھنڈا تحریک انصاف کا نہ لگاؤ۔ میں نے عمران خان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی ہے، ان کا کیا قصور ہے؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481