اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد کی تہذیب بیکری کیوں سیل کی گئی؟ وجہ سامنے آ گئی

02 6

متعدد ملازمین کے ہیپا ٹائٹس میں مبتلا ہونے کی شکایت پر اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں واقع تہذیب بیکرز کو سیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تہذیب بیکرزکے 6 ملازمین کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس پرمحکمہ صحت کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بیکری انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ متاثرہ کام کرنے سے روکا جائے لیکن اس کے باوجود ان ملازمین سے کام لیا جاتا رہا۔

Notifcation

اس سلسلے میں اسپیشل مجسٹریٹ اسلام آباد  نے تہذیب بیکرز کی جانب سے انتظامی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر بیکری کو سیل کرنے کے احکامات دیئے جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے بیکری کو سیل کردیا گیا تاکہ یہ یہاں پر خریداری کے لیے آنے والے افراد بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ذرائع کے مطابق جن ملازمین کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا ان میں فضل احمد، میاں رمضان، ایم فیاض، ذوالفقار، نجیب اللہ، ساجد جلیل شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481