اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیاستدان ایک دوسرے کو معاف کیوں نہیں کرتے ۔صدر علوی کا سوال

alvi 750x369 1

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  سوال اٹھایا ہے کہ کہا ہے کہ ہمارے سیاست دان ایک دوسرے کو معاف کرنے کے لیے تیار کیوں نہیں  ہیں؟انہوں نے مشورہ دیا کہ  درگزر کو اپنائیں اس سے ملک طاقت ورہو گا۔ پیر کے روز پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام پانچویں سالانہ پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  صدر عارف علوی نے کہا کہ اسلام ہمیں معاف کرنے کا درس دیتا ہے لیکن مسلمانوں کے اندر درگزر کا مادہ موجود نہیں ہے  ۔ آج عام پاکستانی بھی سوال اٹھاتا ہے کہ کون سی ایسی بات ہے جس کو سیاست دان مل بیٹھ کر طے نہیں کرسکتے ۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کی جانب سے ایران کے ساتھ دوستی کا فیصلہ بہت بڑا قدم ہے اور اس اقدام سے نہ جانے کتنے دلوں سے ان کے لئے دعائیں نکلی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا جارہا ہے جبکہ ہندوستان میں مسجدیں شہید کرنے کے علاوہ مسلمانوں کو رام رام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں اللہ ہمیں بھول تو نہیں گیا ۔قبل ازیں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بہتر ہونے سے فرقہ واریت میں کمی آئے گی۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کسی کو آگے بڑھ کر ساری سیاسی جماعتوں کو ساتھ بٹھانا چاہیےکیوں کہ پاکستان امت کی وحدت کا مرکز ہے اور یہاں پاکستانی قوم اور فوج کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مرکز مکہ اور مدینہ ہے ۔ آج امن کے لئے اٹھائے گئے اقدام کی وجہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کو قائد السلام کہا جا رہا ہے ۔کانفرنس سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور فلسطین کے سفیر نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت پر زور دیا ۔کانفرنس میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی شرکت کی ۔

صدر علوی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481