اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوئٹہ میں خودکش دھماکہ،3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

70b27c5b 7798 4e36 8354 1a20ec4b12bc

کوئٹہ میں پیر کی شام ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5  افراد جاں بحق ہو گئے ، افسوسناک واقعے میں28 افراد  زخمی ہو گئے جن میں 22 اہلکار شامل ہیں۔ اس حملے کے بعد  جبکہ چند گھنٹے کے وقفے سے ہونے والے ایک اور دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیل کے مطابق کوئٹہ کے قندھاری بازار میں ایک خود کش بمبار نے پولیس موبائل کے قریب خود کو اڑا دیا، خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔  پولیس حکام کے مطابق  قندھاری بازار کے قریب شاہراہ اقبال پر کھڑی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے، بعد ازاں ایک زخمی سپاہی گل جان بھی اسپتال میں دم توڑگیا۔ جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں 22 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔  زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارود استعمال کیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی 5 پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق  دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نامعلوم شخص نے بارود سے بھری موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرائی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ  قندھاری بازار مصروف کاروباری علاقہ ہے، جہاں ہول سیل کی دکانیں ہیں جس میں زیادہ تر اشیائے خورو نوش کی دکانیں ہیں۔ دریں اثنا رات گئے ایک اور دھماکہ ہوا، ڈی ایس پی سلیم شاہوانی نے بتایا کہ دھماکہ ایک سرکاری اسکول کے قریب ہوا جس میں گشت پر موجود ایس ایچ او احسان مروت کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم وہ محفوظ رہے اور 2 راہ گیر زخمی ہوگئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481