اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈار نےانتخابی اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انتخابی اخراجات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا،  قومی اسمبلی فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ جمعرات کو کرے گی ، اسپیکر نے مذکورہ بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابقہ پی ٹی آئی حکومت کو موجودہ معاشی حالات کا ذمہ قراردیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں  انتخابات کا فوری انعقاد ملکی مفاد میں نہیں ہے ۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ ہم  تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانا چاہتے ہیں، موجودہ حکومت پارلیمنٹ کی بالا دستی آئین اور قانون کی حکمرانی پریقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، ان کابنیادی مقصد افراتفری پیدا کرنا ہے، پی ٹی آئی چاہتی ہے آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہو، یہ ہر طرف سے ناکامی کے بعد اب ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں۔وزیر خزانہ نے  دعوٰی کیا کہ حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر سے کم کرکے 3ارب ڈالر پر لے آئی ہے، اتحادی حکومت نے زرمبادلہ کے ذحائر کی گراوٹ کو روکا، گزشتہ سال غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر سے زائد گراوٹ آئی،اس کے علاوہ  حکومت 12 کھرب روپے کے غیر ملکی قرضے بھی  ادا کرچکی ہے، ہم نے بدترین تنزلی کے باوجود غیرملکی ادائیگیاں بروقت کیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481