اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اہم امور پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نےآج اتوار کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس دوپہر 2 بجے ہو گا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی اور قانونی مشاورت پر بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات بل کی واپسی اور اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے پر بھی بات ہو گی۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے چند روز قبل ازخود نوٹس کے اختیار کو محدود کرنے سمیت  عدالتی اصلاحات کا بل منظور کر کے توثیق کے لیے صدر پاکستان کو بھیجا تھا تاہم صدر عارف علوی نے بل نظر ثانی کے لیے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے۔ اس حوالے سے صدر مملکت کا کہنا تھا بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طور پرکمزور ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، لہٰذا  اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال اور نظرثانی کے لیے  اسے واپسبھیجا جا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481