اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امام ولیدکےکندھے پر سوار بلی کی ویڈیو نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

WhatsApp Image 2023 04 08 at 05.06.27

ایک ویڈیو جو آپ کی نظر سے بھی گزری ہوگی۔یقینا آپ نے سرسری سا دیکھنے کے بجائے بے ساختہ مکمل دیکھی ہوگی اور پھر مسکرا دیئے ہوں گے۔
جی ہاں۔۔۔الجزائر کے ایک خوش الحان قاری امام ولید مھساس نماز تراویح کے دوران اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت فرما رہے ہیں۔نہایت سکون کے ساتھ۔۔۔کہ اچانک ایک بلی آ کر ان پر سوار ہو نے کی کوشش کرتی اور جبے کے ساتھ کھیلنے لگتی ہے۔پھر ان کے اوپر کندھوں تک آجاتی ہے۔اس تمام وقت میں لمحے بھر کو بھی قاری صاحب کے ارتکاز میں ذرا فرق نہیں آتا۔کوئی بے چینی، الجھن۔۔۔کچھ بھی نہیں۔اسی سکون سے ندی کے دھیمے بہاؤ جیسی تلاوت جاری ہے۔بلی کندھوں تک آ جاتی ہے۔وہ برابر مہربانی سے پیش آتے ہیں۔بلی کندھے پر سوار ہو جاتی ہے۔چہرے سے اپنا چہرہ یو ٹکراتی ہے جیسے کسی بچے کا محبت بھرا بوسہ ہو۔اور پھر اتر کر واپس چلی جاتی ہے۔
قارئین یہ ایک چھوٹا سا واقعہ تھا۔ لیکن ایک مسلمان کی حلیم طبیعت اور شفقت کے انداز نے غیر مسلموں کے دل موہ لیے۔یہاں تک کہ امریکی سی این این چینل اپنے انسٹاگرام پر امام ولید مھساس کی ویڈیو نشر کرتا ہے۔تو غیر مسلموں کے تبصرے کس قدر خوبصورت آتے ہیں۔۔آئیے چند تبصرے آپ بھی پڑھیے ۔
1-بلی نے بھی سکون محسوس کیا۔
2-میں نہیں جانتا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے،لیکن وہ بہت خوبصورت ہے۔
3-خدایا،اس نے میری ساری پریشانی دور کر دی۔یہ کتنا خوش گوار لمحہ ہے۔
4-میں اس دعا کی طاقت کو محسوس کرتا ہوں۔
5-عیسائی ہوں،لیکن مجھے اسلام بہت پسند ہے۔
6-میں کیتھولک ہوں۔لیکن میں اسلام کی تعریف کرتا ہوں۔”
اللہ اکبر۔۔۔۔جسے چاہے عزت سے مالامال کر دے۔خیال رہے کہ گفتار سے زیادہ کردار طاقت رکھتا ہے۔اگر ہم باکردار مسلمان بن جائیں تو لاکھوں لوگوں کو اللہ کے دین میں داخل ہوتے دیکھیں گے۔
جہاں امام ولید کا بلند اخلاق،شفقت کا رویہ انہیں وزارت مذہبی امور کی جانب سے خصوصی انعام و شیلڈ کا حق دار ٹھہرا گیا۔وہیں اس کلپ نے چوبیس گھنٹوں میں ایک ارب سے زائد ویوز لینے کا ریکارڈ حاصل کیا۔

WhatsApp Image 2023 04 08 at 04.23.10

اس واقعے پر ممتاز صحافی اور عالم دین ضیا چترالی کا دلچسپ تبصرہ، جو ہم ان کے فیس بک پیج سے لے کر ان کے شکریے کے ساتھ شائع کر رہے ہیں۔

شیخ! یہ بلی اچانک کہاں سے آگئی؟
اسے بس اللہ ہی نے بھیجا۔
وہ کس لئے؟
تاکہ عرب اور عالمی میڈیا کے ملین ڈالرز کے پروجیکٹس پہ ایک لمحے میں پانی پھیر دے۔
میں سمجھا نہیں، کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟
عالمی اور عرب میڈیا نے ملینز آف ڈالرز خرچ کرکے علماء ومشائخ اور دینی داعیوں کو تمسخر کا نشانہ بنایا اور لوگوں کے دلوں سے ان کا مقام ومرتبہ گراکر نفرت بٹھانے کی کوشش کی کہ یہ شدت پسند ہیں۔ ان میں ذرا بھی رحم کا مادہ نہیں۔ ان کا حلیہ بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پھر اللہ نے ایک بلی کو بھیج دیا۔ جس نے ان کے سارے کئے کرایے پہ پانی پھیر دیا۔ ساری محنت رائیگاں کردی۔ کروڑوں ڈالر ضائع کر دیئے۔ جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ گزشتہ تین روز کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ بلی کی یہ ویڈیو دیکھی گئی۔ اس پہ اہل مغرب کے تبصرے بھی جاری ہیں۔ اس مختصر کلپ نے قرآن پر ایمان رکھنے والوں کے چہرے پہ میڈیا کے لگائے داغ کو دھوکر صاف کردیا ہے۔ وہ خود تو یہ کام کبھی نہیں کر سکتے تھے۔ اس لئے میں کہتا ہوں کہ بلی کو اللہ نے بھیجا تھا۔ ومكروا ومكر الله والله خير الماكرين.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481