ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر کی بہو کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں مزید چار گواہان کو بیانات قلمبند کرنے کی اجازت دےدی۔
پراسیکوٹر راناحسن عباس کی جانب سے چارمزید گواہان کے بیانات کی اجازت کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا، درخواست میں کہاگیا تھا کہ ملزم شاہنوازامیر کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر طارق محمود،وائس سمپل کا معائنہ کرنے والے ایف آئی اے اہلکار مسعود علی، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایف آئی اے سلمان ریاض کے علاوہ ملزم شاہنوازامیر کی بینک سٹیٹمنٹ جاری کرنے والی سیدہ امِ نسا کا بیان بھی عدالت میں قلمبندکرانے کیلئے اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
