اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب کے ہسپتالوں میں پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کاحکم

CM Punjab 01 7
 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت  خصوصی اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی اورخصوصی اقدامات پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔ محسن نقوی نے پنجاب کے ہسپتالوں کی تعمیرومرمت اورتوسیع کے پراجیکٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کاحکم دیا اور ڈرپ اینڈ شفٹ کے ذریعے دل کے مریضوں کے بروقت علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔  اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ زکی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی اور ویڈیو و آڈیو ریکارڈ نگ کیلئے مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے گا۔اجلاس میں  دوران ملازمت انتقال کرنیوالے ڈاکٹروں کے لواحقین کو مالی امداد دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا اور  ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں اضافے کی تجویز پر غورکیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ  پنجاب کی جیلوں 52700قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا ہے اور بیمار قیدیوں کے علاج کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔سپیشل ایجوکیشن کے30ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر تین ماہ کے بعد سکریننگ کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حاملہ ماؤں کی ہسپتالوں میں منتقلی کیلئے مزید200 ایمبولینسزمہیا کی جائیں گی۔ چلڈرن ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر ومرمت اوربحالی کا پراجیکٹ جلد مکمل کیا جائے گا۔پنجاب میں مریضوں کو محفوظ خون کی فراہمی کیلئے”سیف بلڈ فار پنجاب“پراجیکٹ لایاجارہا ہے۔
اسی طرح علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں نجی اشتراک سے انجیوگرافی شروع کی جائے گی۔ میاں منشی ہسپتال لاہور میں الٹراساؤنڈ اورسٹاف ایوننگ شفٹ کا آغاز کردیاگیا ہے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اورسیکرٹری پرائمری سکینڈری ہیلتھ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم،صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ڈاکٹرجمال ناصر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481