اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع، عدالت کا انتباہ

2327101 aimrankhan 1653581807 487 640x480 1

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملے سمیت 8 مقدمات  میں تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

عدالت نے عمران خان کی گذشتہ روز تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی جبکہ عمران خان کو شامل تفتیش اور ہر پیشی پر حاضر ہونے کی ہدایت کی تھی۔دوران سماعت، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عمران خان آئندہ سماعت پر نہ آئے تو قانونی کارروائی ہوگی۔عمران خان نے تمام مقدمات میں آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں عمران خان کا موقف تھا کہ ریاستی مشینری استعمال کرکے میرے خلاف 140 سے زائد بے بنیاد جعلی مقدمات درج کیے گئے۔درخواست میں کہا گیا کہ آج ساڑھے تین بجے وزیر اعظم ہائی کورٹ میں وکلا کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، میری پیشی پر بھی سخت سیکیورٹی انتظامات ہوتے ہیں اور اس طرح کسی بھی غیر یقینی صورت حال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا آج میری حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

عمران خان کے مطابق گزشتہ سماعت کے عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے اطمینان بخش فول پروف سیکیورٹی نہیں دی اور مستند معلومات کے مطابق مجھے بہت زیادہ سیکیورٹی خطرات ہیں، 13 مارچ کو اسپیشل انفارمیشن رپورٹ ملی کوئی بھی دہشت گرد حملہ ہوسکتا ہے۔  خدشات کے باوجود مجھ سے سییورٹی واپس لے لی گئی، اس سے قبل بھی عدالتوں میں پیش ہوچکا ہوں رول آف لاء پر یقین رکھتا ہوں اور عدالت پیش ہونے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔بعد ازاں، فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آج ہمارا ایک اور کیس بھی ہے سنگل بینچ میں عبوری ضمانت کا، چیف جسٹس نے ریمارکس کیا کہ وہ کون سا ہے سارے کیس تو ایک بجے فکس نہیں ہیں؟ فیصل چوہدری نے کہا کہ یہ ایک محسن شاہنواز رانجھا والا کیس ہے عبوری ضمانت کا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ محسن شاہنواز رانجھا حملہ کیس بھی دیگر ضمانت کی درخواستوں کے ساتھ سنیں گے۔واضح رہے کہ عدالت نے وفاقی حکومت سے عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق جواب طلب کر رکھا ہے، حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481