اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سونے کی قیمت میں ریکارڈ ڈھائی ہزار روپے اضافہ

stacked gold bars 13094022 16x9

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت  میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔  آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار روپے کا ہو گیا ہے جو اب تک کا ریکارڈ اور ہوشربا اضافہ ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے  کہ گزشتہ روز بھی  سونے کی قیمت میں 5600 کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

ادھر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔بدھ کو انٹربینک میں کاروبار کے دوران ایک امریکی ڈالر ایک روپے 21 پیسے مہنگا ہوکر 288 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ جبکہ کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔ کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 292 روپے ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481