اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

Federal Investigation Agency Pakistan Logo

ایف آئی اے اسلام آباد زون نے  انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی سملنگ سیل اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پرانسپکٹرسید شبیر عباس  اور اسٹنٹ سب انسپکٹر محمد فہیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم مدثر عباس کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کو سنگجانی کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا  ملزم سادہ لوح لوگوں سےدبئی میں ورک ویزہ کے نام پرخطیر رقم لے کردبئی فرار ہو گیا تھا اور دس دن قبل ہی واپس آیا تھا۔ ملزم نے مدعی مقدمہ سید عفیف رضا سے تین لاکھ روپے دبئی کے ورک ویزہ کی مد میں ہتھیا لئے لیکن مدعی کو نہ تو دبئی بھجوایا اور نہ ہی پیسے واپس کیے۔ ملزم مدثر عباس کو گرفتار کر کےتفتیش کاآغاز کر دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481