اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستانی "فرشتوں "سے متاثرسوڈانی خاتون کےقبول اسلام کی ولولہ انگیزکہانی

WhatsApp Image 2023 04 06 at 02.36.26

ڈاکٹر فیاض عالم

90 کی دہائ کا واقعہ ہے- سوڈان کے شہر خرطوم میں ایک آئی کیمپ لگایا گیا جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے ماہر ڈاکٹروں نے سیکڑوں مرد و خواتین کے بالکل مفت آپریشن کئے- اس کیمپ کے منتظم ہمارے سینئر دوست ڈاکٹر شارق مسعود تھے-
گزشتہ دنوں جب شارق بھائی ہمارے ساتھ تھر کے دورے پر گئے تو راستے میں کئی واقعات سننے کا موقع ملا اور ہمارے جذبے کو نئی توانائی میسر آئی-
شارق بھائ نے بتایا کہ اس کیمپ میں ایک ایسی جواں سال خاتون کا آپریشن بھی ہوا جو سوڈان کے کسی بہت ہی پس ماندہ علاقے سے لائی گئی تھی- اس خاتون کی آنکھیں 16 سال کی عمر میں بینائی سے محروم ہوگئی تھیں- اس دوران اس کی شادی ہوئی، دو یا تین بچے ہوئے، لیکن وہ بے چاری نہ اپنے شوہر کو دیکھ پائی، نہ ہی اپنے بچوں کو-
آپریشن ہوا اور آنکھوں سے پٹی ہٹائی گئی تو اس کی دنیا روشن ہوچکی تھی- اس کی اور اس کے خاندان والوں کی خوشی کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے!
شارق بھائی کے مطابق اسے جب بتایا گیا کہ اس آئی کیمپ کے منتظم ڈاکٹر وہ ہیں تو اس نے بے اختیار کہا کہ کیا آپ فرشتے ہیں؟ کیا آپ کو یسوع مسیح نے بھیجا ہے؟
شارق بھائی نے اپنا نام بتایا اور کہا کہ وہ مسلمان اور پاکستانی ہیں-
چند لمحوں کے بعد اس خاتون اور اس کی فیملی نے شارق بھائی کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا ۔۔۔۔ اللہ اکبر!
ڈاکٹر شارق جس فلاحی ادارے سے طویل عرصے سے وابستہ ہیں، وہ دنیا کے 30 سے زیادہ ملکوں میں امراض چشم کے علاج کی معیاری اور مفت سہولتیں فراہم کررہا ہے-
وہ کہتے ہیں کہ ہم دراصل خدمت اور دعوت کا کام کررہے ہیں۔
ہمارا ہدف واضح ہے کہ بلاتفریق خدمت کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر دستک دیں- شور شرابا اور اشتہار بازی سے گریز کریں جیسا کہ عیسائی مشنریز نے دنیا کے مختلف خطوں خاص طور پر برصغیر اور افریقی ممالک میں کیا اور کروڑوں لوگوں کو عیسائی بنادیا- مسلمان ان کی طرح مشنری ادارے نہیں بناتے کیونکہ ہر مسلمان بنیادی طور پر دین کا داعی ہے- اس کا مشن اول تا آخر دعوت دین ہے- باقی چیزیں اہم ضرور ہیں لیکن ضمنی ہیں-
شارق بھائی نے ہمیں نصیحت کی کہ لوگ آپ کو جانیں یا نہ جانیں، جن پر آپ دعوتی کام کررہے ہیں، انہیں آپ کے کام اور طریقہ سے ضرور متاثرہ ہونا چاہیئے اور اللہ تعالی کی خوشنودی آپ کا اصل مقصد ہونا چاہیئے-
آنکھوں کو روشن کرنا اللہ کے حکم سے ہمارے بس میں ہے، لیکن دلوں کو ہدایت کی روشنی دینا صرف اللہ کے اختیار میں ہے-
لوگوں کی عزت نفس کا خیال کیجئے- ان سے محبت کیجئے، ان کی بے لوث خدمت کیجئے اور ان کے لئے ہدایت کی دعا ضرور کیجئے-


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481