اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

منشیات اسمگل کرتے پکڑے جانے والے جعلی میجر نے کیا انکشافات کئے؟

WhatsApp Image 2023 04 03 at 19.35.51

منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار ہونے والے فوجی وردی میں ملبوس جعلی میجر نے پولیس کی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ  ماضی میں دس بار منشیات پنجاب سمگل کرچکا ہے ۔

ملزم اقبال علی ولد فرمان علی  ایبٹ آباد کا رہائشی ہے جسے گذشتہ روز گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی تھی , جعلی میجر کی سرکاری نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کی گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے اندر سے پانچ بوریوں میں بند لاکھوں روپے مالیت کی 60 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی،ملزم کے متعلق تھانہ ایکسائز کو اطلاع ملی تو جعلی میجر کو ناکہ بندی کرکے روکا گیا لیکن اس  نے رکنے کے بجائےگاڑی دوڑا دی، آرمی کی وردی میں ملبوس جعلی میجر نے تھانہ ایکسائز کی موبائل گاڑی کو ٹکر مارکر کافی نقصان پہنچایا، کافی تگ و دو کے بعد جعلی میجر کو رسالپور پھاٹک کے پاس قابو کرلیا گیا،

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کی گئی تو اس نے اس سے قبل دس بار منشیات پنجاب سمگل کرنے کا بھی اعتراف کرلیا،  ملزم کے خلاف منشیات سمگلنگ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پاکستان آرمی کو بدنام کرنے کے جرم میں متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، محکمہ ایکسائز ، اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی اور تصیفی اسناد کے ساتھ نقد انعام کا اعلان کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481