اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آٹا سیل پوائنٹ پر تعینات ایس ایچ او کو دل کا دورہ

IMG 20230402 WA0064

راولپنڈی میں آٹا سیل پوائنٹ پر تعینات ایس ایچ او تھانہ بنی محمد گلتاج راجہ کودل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ،

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد گلتاج راجہ میگا آٹا پوائنٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ افطاری سے پہلے انھیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا ، جس پر ایس ایچ او کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے انجیو گرافی کی گئی۔ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے محمد گلتاج  راجہ سب انسپکٹر کے بہترین علاج معالجہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان اور دیگر افسران نے سب انسپکٹر گلتاج کی اسپتال میں جا کر عیادت کی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481