اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی میں ہوٹل عملے نے وکیلوں کی پھینٹی لگا دی

راولپنڈی میں ہوٹل مالکان نے وکیلوں کی پھینٹی لگا دی۔ جواب میں وکیلوں نے ریٹ لسٹ مانگنے پر  تشدد کا نشانہ بنانے، حبس بے جا میں رکھنے اور رقوم چھیننےکا مقدمہ کرا دیا۔

اس حوالے سے تھانہ ائیر پورٹ  میں ہمایوں راجہ ایڈوکیٹ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ راجہ شہبا ز ایڈووکیٹ اور سید فہیم گردیزی ایڈووکیٹ  کے ہمراہ کوئٹہ ہوٹل پر چائے پینے کے لئے گئے۔ چائے پینے کے بعد میں کاؤنٹر پر بل ادا کرنے کے لیے گیا اور میں نے کاؤنٹر سے بل کے بارے میں پوچھا کہ کتنا بل ہے جس پر کاؤنٹر پر بیٹھے شخص نے تین چائے کا بل 290 روپے بتایا جس پر میں نے کہا کہ تین چائے کا بل 290 کیسے ہو گیا سرکاری ریٹ لسٹ دکھاؤ جس پر کاؤنٹر پر کھڑے شخص مجھ پر وار کیا اور مارنا شروع کردیا۔

اسی اثناء میں ہوٹل میں موجود تمام ویٹرزآ گئے اور مجھ سمیت شہباز انقلابی ایڈووکیٹ اور فہیم گردیزی ایڈووکیٹ کو مارنا شروع کر دیا تقریبا 15 سے 20 افراد نے مجھے اور میرے ساتھ موجود ساتھیوں کو کمرے میں بند کر دیا اور مجھ سے میر اپرس جس میں مبلغ 75000 روپے تھے چھین لئے میرے ساتھ موجود فہیم گردیزی ایڈووکیٹ مبلغ 50000 روپے اور شہباز ایڈووکیٹ سے مبلغ 40500 روپے زبردستی چھین لئے اور ہمیں دھکے مکے مار کر کمرے سے نکال دیا شہباز انقلابی ایڈووکیٹ نے 15 پر کال کی جس پر پولیس موقع پر نہ آئی، پولیس نے مقدمہ د رج کر لیا،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481