اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواں شہر میں پولیس اہلکار نے چچازادسپاہی قتل کر دیا

308b8a05 4561 4b2f 8fd5 edf607ca8ed4

ایبٹ آبادکے علاقے  نواں شہر کی حدود ٹائون شپ میں معمولی تکرارپر پولیس ایلیٹ فورس کے اہلکار کو اپنے ہی چچا ذاد بھائی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز افطار سے کچھ دیرقبل زمین کے تنازعہ پرنواں شہر ٹائون شپ میں پولیس ایلیٹ فورس کے اہلکار توقیر ولد فرید کو معمولی تکرار پر اسی کے چچازاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نواںشہر سردار واجد نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔انہوں نے نعش کو قبضے میں لے کراسے پوسمارٹم کے لئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا اور بعد ازاں نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے موقع سے چار ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔ آخری خبریں آنے تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481