اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 موٹر وے پولیس نےمنشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

WhatsApp Image 2023 04 01 at 23.30.59

موٹر وے پولیس کی چکری کے قریب کامیاب کاروائی ،بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ برآمد شدہ  منشیات میں 2.5 کلو افیون اور 11 کلو چرس شامل ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے ترجمان کے مطابق منشیات پشاور سے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

موٹروے اہلکاروں نے اسلام آباد اور چکری کے درمیان موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزم نے گاڑی موقع سے بھگانے کی کوشش کی ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا گیا ۔اس آپریشن میں ایک سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا  ڈرائیور نے گاڑی سڑک کے کنارے چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ۔

ترجمان کے مطابق گاڑی میں موجود ایک خاتون اور چار سے پانچ سالہ بچی کو موٹروے پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا ،مزید تفتیش جاری ہےجبکہ موقع سے فرار ہونے والے ملزم کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے منشیات برآمدکر لی گئی۔ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد منشیات اے این ایف راولپنڈی کے حوالے کر دی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481