اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گجرات فسادات میں ملوث تمام 26 ملزم بھارتی عدالت نےبری کردیئے

WhatsApp Image 2023 04 02 at 13.41.04

بھارتی صوبے گجرات میں مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام اور جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ زیادتی میں ملوث تمام 26 ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ ملزمان کی بریت کا سبب "عدم ثبوت” کو قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کم و بیش بیس برس پہلے موجودہ بھارتی وزیراعظم اور اس وقت کے وزیراعلی گجرات نریندر مودی کی حکومت کے دوران گجرات کے شہر  احمد آباد میں ایک درجن سے زائد مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جبکہ بڑی تعداد میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
بری ہونے والے ملزمان انتہا پسند ہندوؤں کے اس ہجوم کا حصہ تھے جنہوں نے گودھرا میں سابرمتی ٹرین جلانے کے واقعے کے بعد یکم مارچ 2002 کو مذہبی فسادات میں قتل عام کے ساتھ ساتھ مسلمان خواتین سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔ اسی سال ملزمان کے خلاف کلول پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پنچمحل ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج لیلا بھائی چوڈاسما کی عدالت نے مسلمانوں کے قتل عام اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں ملوث کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر تمام 26 ملزمان کو بری کردیا،  یہ امر قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی کے ان واقعات میں کُل 39 ملزمان  ملوث تھے جن میں سے 13 ملزمان کی دورانِ ٹرائل موت  واقع ہوگئی تھی۔

استغاثہ نے اپنی دلیل کی حمایت میں 190 گواہوں اور 334 دستاویزی ثبوتوں کا جائزہ لیا لیکن عدالت نے دوہرا معیار اپناتے ہوئے دلائل کی حمایت نہیں کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481