اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فائیو سٹارہوٹل کاملبہ گرنے سےلینڈسلائیڈنگ ،بکوٹ نتھیاگلی روڈبند

WhatsApp Image 2023 04 01 at 14.51.35

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )
نالہ گڑنگ میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کا ملبہ گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بکوٹ نتھیا گلی روڈ بند ہو گیا۔ سرکل بکوٹ جانے والی مسافر گاڑیوں  کا راستہ بند ہونے سے سینکڑوں مسافر گاڑیوں میں پھنس گئے ۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ C&W ملبہ اٹھانے کے بجائے ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر  بکوٹ  اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو رمضان المبارک میں بھی ذلیل وخوار کرنے لگے ۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا کام نہیں ۔۔سی اینڈ ڈبیلو سے رابطہ کریں۔دوسری طرف سی این ڈبلیو کہتا ہے کہ یہ ہمارا کام نہیں ،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ہے ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ کمشنر ہزارہ ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد یا کوئی اور  ذمہ دار آکر فیصلہ کرے کس کا کام ہے۔بصورت دیگر عوام علاقہ بکوٹ رمضان المبارک کے بعداحتجاج شروع کر سکتے ہیں اور  ان بدعنوان عناصرکے گھروں اور  دفاترکا گھیراؤگے ۔

تفصیلات کے مطابق رات کو ہونے والی بارش سے بکوٹ نتھیا گلی روڈ پر نالہ گڑنگ میں  فائیواسٹار کا ملبہ جمع ہو سرکل بکوٹ کے ہزاروں مسافر گاڑیوں کاراستہ بند کر دیتا ہے،اور ہفتے کی شب بھی ایسا ہی ہوا،واضح رہے کہ یہ وہی مقام ہے جہاں سے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بکوٹ کا پانی ٹینکوں میں جمع کرکے بھاری موٹروں کے ذریعے پمپ کرکے گلیات بھر میں فروخت کرتی ہے ۔
رمضان المبارک میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال پر تمام ذمہ دار حکام نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور عوام گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی این ڈبلیو کے نااہل عملہ کی وجہ سے  پریشانی سے دو چار ہیں۔ ایس ایچ او بکوٹ نے متعلقہ اداروں کو بتایا کہ عوام پھنس گئے پھر میڈیا پر موقف لیا گیا تو ڈائریکٹر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ روڈ ہمارا نہیں، سی این ڈبلیو کا ہے ،جب سی اینڈ ڈبلیو حکام سے رابطہ کیا گیا تو جواب ملا کہ فائدے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اٹھائے اور  ملبہ ہم اٹھائیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔
متاثرہ آبادیوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نتھیاگلی بکوٹ روڈ فائیو سٹار ہوٹل کی بھینٹ چڑھ گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ مکمل طور پر بند ہے۔

چئیرمین بکوٹ حسام جمشید عباسی، چئیرمین مولیا حاجی افتخار عباسی، چئیرمین تاج عباسی ۔کسان کونسلر بکوٹ 2 زاکر عباسی ودیگر عمائدین علاقہ نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عوام کو مشکلات میں ڈالنے والے ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور انکو لگام دی جائے بصورت دیگر رمضان المبارک کے بعد سرکل بکوٹ کے عمائدین ایک گرینڈ جرگہ منعقد کرکے اپنا احتجاجی  لائحہ عمل طے کریں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481