اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیٹے کو قتل کر کے خود کشی ظاہر کرنے والا باپ گرفتار

WhatsApp Image 2023 03 30 at 20.26.06

کاغان میں بیٹے کو قتل کر کے خود کشی کاروپ دینے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا،اس حوالے سے موصولہ تفصیل کے مطابق تھانہ کاغان کی حدود میں دو روز قبل افطاری کے وقت اپنے سولہ سالہ بیٹے کو قتل کر کے پولیس کو خودکشی کی رپورٹ کرائی اور بعدازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قریب سے فائرنگ اور قتل کے شبے پرایس ڈی پی او تھانہ جات سرکل بالاکوٹ سعید جدون نے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا،

کاغان پولیس نے اپنی حدود ترکھان کھوئی جرید میں 16 سالہ عبدالباسط شاہ ولد صداقت شاہ کے قتل میں ملوث خودکشی کا رنگ دینے والے مقتول کے باپ محمد صداقت شاہ ولد صابر شاہ کو گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم میں بتایا ہے کہ گھریلو کی ناچاقی کی وجہ سے غصے میں آکر اس نے اپنے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا،

معلوم ہوا ہے کہ واقعہ تین روز قبل 27 مارچ کی شام کو پیش آیاجبکہ والد نے واقعے کو غلط رنگ دے کر اس نے پولیس کو رپورٹ کیا تھا کہ اس کے مقتول بیٹے اور چھوٹی بیٹی میں کسی بات پر لڑائی ہوئی جنہیں اس نے اور ان کی والدہ نے ڈانٹا جس کی وجہ سے اس کے بیٹے عبدالباسط نے اس کے ذاتی پستول سے فائرکرکے خودکشی کرلی ہے۔پولیس نے واقعہ کے بعد مختلف پہلوئوں پر غور شروع کیا اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں فاصلہ سے گولی لگنے کی تصدیق پر ملزم والد کو شامل تفتیش کیا،جس نے پولیس کے روبرو اعتراف جرم کر لیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481